ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / نائیجیریا: فضائی حملے میں بوکو حرام کا سربراہ زخمی کارروائی میں ابوبکر شیکاؤ کے متعدد ساتھی ہلاک

نائیجیریا: فضائی حملے میں بوکو حرام کا سربراہ زخمی کارروائی میں ابوبکر شیکاؤ کے متعدد ساتھی ہلاک

Thu, 04 May 2017 18:35:37  SO Admin   S.O. News Service

ابوجا،4مئی(ایساو نیوز/آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک نائیجیریا کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’بوکو حرام‘ کے سربراہ ابو بکر شیکاؤ ایک فضائی حملے میں زخمی ہوگیا ہے جب کہ کارروائی میں اس کے نائب سمیت متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ابو بکر شیکاؤ کو شمالی مشرقی نائیجیریا میں ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق نائیجیریا کی فضائیہ نے دو جنگی طیاروں کی مدد سے دامبو شہر سے 40 کلو میٹر دور بالا کیمقام پر بوکو حرام کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گذشتہ جمعہ کو بمباری کی تھی۔ فضائی کارروائی کے نتائج سامنے آنے کے بعد پتا چلا ہے کہ بوکو حرام کاسربراہ ابو بکر شیکاؤ شدید زخمی ہوا جب کہ اس کا ایک ساتھی ہلاک ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کے بعد شیکاؤ کو پڑوسی ملک کیمرون کی سرحد سے متصل ’کولوفاتا‘ کے مقام پر ایک اسپتال میں لایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق فضائی حملے میں ابو بکر شیکاؤ کا نائب المعروف ملام ابا اور ابو بکر غاشو المعروف ابو عائشہ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ نائیجیریا کی فوج یا حکومت کی طرف سے اس خبر پر کوئی باضابطہ رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔یہاں یہ امر واضح رہے کہ نائیجیریا کیحکام اس سے قبل بھی تین بار ابو بکر شیکاؤ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں مگر وہ اب بھی زندہ ہی ہے۔


Share: